ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کردینگے جیسا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار اس کا اظہار کرچکے ہیں۔ امریکی شہریت کے پیدائشی حق سے مراد تارکین وطن یا وہ غیر ملکی جو تعلیم کی غرض سے امریکا آتے ہیں اور پھر ان کے بچوں کی پیدائش امریکا میں ہوتی ہے تو انہیں از خود امریکی شہریت مل جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خیال میں اس قانون کو تبدیل ہونا چاہیے اور امریکا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ایک سخت طریقہ کار ہونا چاہیے۔دوسری جانب ٹرمپ مخالف امریکیوں کا خیال ہے کہ پیدائشی شہریت کا حق امریکا کے آئین کی 14 ویں ترمیم کا حصہ ہے اور اسے واپس لینا یا بدلنا مشکل ہوگا، اگر ایسا کیا گیا تو یہ کوئی اچھا عمل نہیں ہوگا
Related Posts
اسرائیل سے کشیدگی : ایرانی حکومت نے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافہ تجویز کر دیا
- Admin
- October 30, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اپنے دفاعی بجٹ میں تین گنا اضافے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کی تصدیق حکومتی ترجمان کی جانب […]
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا
- Admin
- December 5, 2024
- 0
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری […]
کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ کی ضمانت منظور، فریقین میں معاملات طے پا گئے
- Admin
- September 6, 2024
- 0
کراچی کی مقامی عدالت میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مقتول عمران عارف کی بیوہ ،بیٹی اور بیٹا عدالت میں […]