بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹرسیف نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔مذاکرات سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا جی اس پر آپ کو ان شاءاللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔تحریک انصاف کا قافلہ گزشتہ روز صوابی سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا، پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے
Related Posts
خیبر پختونخواحکومت نافرمانی نہیں کر سکتی تو سول نافرمانی کیسے کرے گی، طلال چوہدری
- Admin
- December 18, 2024
- 0
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بات چیت سے نہ کوئی روک رہا ہے نہ کوئی روکے […]
آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
- Admin
- October 14, 2024
- 0
ٹنڈو الہیار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس […]
امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیدن کو خط، پاکستان کا سخت رد عمل
- Admin
- October 24, 2024
- 0
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی […]