فیصل آباد میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 4 زیرحراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا کہ غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کا بتانا ہےکہ مقابلے کے دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کی تھی