پاکستان میں ناکارہ طیاروں کو تربیت کیلئے استعمال کے قابل بنانے کی کوششیں

پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ناکارہ طیارے کی منتقلی کے لیے این او سی حاصل کر لیا گیا ہے، طیارہ نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹھہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔منیر عالم کا کہنا ہے کہ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ناکارہ طیارے کو حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے

Leave a Reply