پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر اور فیصل چوہدری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی قانون سازی پر مشاورت کی۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہم حکومتی قانون سازی پر ایک جیسا مؤقف رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں، آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ سپریم کورٹ پر حملہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم اور قانون سازی اور اگلے لائحہ عمل پربات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج حکومتی ترامیم کی وجہ سے تقسیم ہوئے، ججوں کی تقسیم حکمرانوں کیلئے فائدہ مند اورعوام کیلئے نقصان دہ ہے
Related Posts
لاہور جلسے میں کسی فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو کارروائی ہو گی، عظمی بخاری
- Admin
- September 21, 2024
- 0
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رات کو تحریک فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا […]
حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نا دہندہ نکلے
- Admin
- September 4, 2024
- 0
قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81کروڑ کے نادہندہ ہیں جب کہ صوبائی حکومتوں […]
اسرائیل درندگی کی حدیں پار کرنے لگا، نماز پڑھتے فلسطینیوں پر بم گرا دئے، 100 فلسطینی شہید
- Admin
- August 10, 2024
- 0
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول میں 250 کے قریب فلسطینی نما فجر ادا کر […]