برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جو اس وقت 80ہزار سے زائد پناہ گزینوں کا مسکن ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالابیک مہاجر کیمپ کے متاثرین 2 روز قبل چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ تیز بارش اور بجلی کڑکنا شروع ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئےیوگنڈا پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے شامل ہیں جبکہ ایک نوجوان کی عمر 21 سال تھی، بچوں کی صحیح عمریں معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ یاد رہے کہ 4 سال قبل شمال مغربی یوگنڈا کے شہر اروا میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 10 بچے ہلاک ہو گئے تھے
Related Posts
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے بد ترین تشدد سے زخمی اہلکار جاں بحق ہو گیا
- Admin
- October 6, 2024
- 0
پولیس کے مطابق حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمز اسپتال […]
اسرائیل سے کشیدگی : ایرانی حکومت نے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافہ تجویز کر دیا
- Admin
- October 30, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اپنے دفاعی بجٹ میں تین گنا اضافے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کی تصدیق حکومتی ترجمان کی جانب […]
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ، 40 زخمی
- Admin
- November 9, 2024
- 0
کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 25 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق […]