عمران خان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی جس دوران عمران خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں کل 125 ملزمان نامزد ہیں۔ عمران خان کے وکیل کے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت 102 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں مگر شاہ محمود قریشی سمیت 23 ملزمان کو چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں گئیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے خلاف مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا
Related Posts
حکومت تنہا کرپشن کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، وزیر اعظم شہباز شریف
- Admin
- December 9, 2024
- 0
انسدادکرپشن کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو، آنے […]
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک
- Admin
- January 21, 2025
- 0
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں دہشتگردی […]