ایرانی وزارت خارجہ نے صیہونی جارحانہ اقدام کے حوالے سے آج بروز ہفتہ 5 نومبر کو ایک بیان شائع کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ، ایران کے متعدد فوجی مراکز کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، خاص طور پر اس کے خلاف دھمکی یا طاقت کے استعمال کی ممانعت کے اصول اور ملکوں کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جیسا کہ ایران کے اعلیٰ حکام نے بارہا تاکید کی ہے، ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر یقین رکھتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے خطےکے تمام ممالک کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خطے اور دیگر تمام امن پسند ممالک کی کوششوں کو سراہتا ہے جنہوں نے موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی ہے
Related Posts
برطانیہ کا شرح سود میں کمی کا اعلان
- Admin
- November 7, 2024
- 0
بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 9 میں سے 8 اراکین نے شرح سود میں کمی کے فیصلے کی حمایت کی۔بینک آف انگلینڈ […]
عمران خان کی دونوں گرفتار بہنیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- Admin
- October 6, 2024
- 0
دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ خان، عظمیٰ خان کو آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں […]
عمران کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے اور وہ قید تنہائی میں ہیں، جمائما
- Admin
- October 16, 2024
- 0
جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جب کہ سیل کی […]