اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 سالہ منصوبے اُڑان پاکستان کا آغاز ہوگیا ہے، ماضی میں پاکستان میں اڑان پاکستان کے مواقع ضائع ہوتے رہے، اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دیں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی صف اول کی معیشت بنانا ہے اور پاکستانی مصنوعات کو کوالٹی کا برانڈ بناتے ہوئے ترقی کی شرح کو 8 سے 9 فیصد پر لانا ہے، اس کے لیے سیاسی انتشار اور نفرت کو خیرباد کہنا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا 2018 سے 2022 تک ہم معاشی اور قرضوں کی دلدل میں پھنس گئے تھے، اب متحد ہوکر معاشی ٹیک آف کرنا ہے، ہم 2029 تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے، 2029 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانی ہیں جس کے بعد اگلے 8 سے 10 سال میں سالانہ برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو ڈپریشن میں ڈال دیا ہے، اس سیاسی جماعت نے قوم کا سیلف امیج تباہ کیا لیکن اب ہمیں منفیت سے نکلنا ہوگا اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا
Related Posts
سخت موقف والوں کو سمجھائیں گے، ایاز صادق، اسد قیصر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
- Admin
- December 12, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان ملاقات میں ملکی مفاد میں مل […]
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس: سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
- Admin
- September 5, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں عدالت نے کہاکہ اَن فیئر مینز کمیٹی کی 17 اگست […]
پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط
- Admin
- November 18, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی […]