نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اگر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات اتنی ہی ضروری ہیں تو 25 اکتوبر کے بعد لائیں، حکومتی جلد بازی سے تو لگ رہا ہے جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا مجوزہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور تحریک انصاف حکومت سے بات کیوں کر رہی ہیں؟ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس موقع پر ترامیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہو گا، حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ کچھ روز کے دوران پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مولانا فضل الرحمان سے کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو زرداری نے رات دیر گئے مولانا فضل الرحمان سے بات کی تھی تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول اور مولانا کی ملاقات میں آئینی ترامیم کے معاملے پر وسیع اتفاق رائے نہ ہو سکا۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اسلام آباد سے واپس آؤں گا تو آئینی ترامیم واپس کروا کر آؤں گا، پہلے کوشش ہے کہ آئینی ترامیم کو اتفاق رائے سے منظور کیا جائے لیکن اگر اپوزیشن نے ہمارا راستہ روکا تو مجبوراً وہ راستہ اختیار کرنا پڑے گا جو متنازع اورپسندیدہ نہیں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ملکر اکثریت پر قانون سازی کروں گا۔
Related Posts
کوششوں کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، رحیم یار خان آلودہ ترین شہر
- Admin
- November 16, 2024
- 0
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور پاکستان سمیت دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں سرفہرست ہے، لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی […]
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا رد عمل دینا ہے؟ پینٹا گون کے بڑوں نے سر جوڑ لئے
- Admin
- November 9, 2024
- 0
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ وہ فعال فورسز کو مقامی […]
دہشتگرد حملے میں اے پی ایس پشاور کے بچوں کے قتل عام کو 10 سال ہو گئے
- Admin
- December 16, 2024
- 0
دسمبر 2014 کو 6 دہشتگرد دیوار پھلانگ کر آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے، جدید اسلحہ سے لیس اور سرکاری اہلکاروں کی وردیوں میں ملبوث […]