فیصل آباد میں اسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں اسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply