غزہ میں جنگ بندی کیلئے پہلے سے بہت زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بغیر دوحا میں امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نئے دور کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات طے پا جائیں گے، غزہ میں جنگ بندی سمجھوتے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکے ہیں۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایران کی جوابی کارروائی کے خدشے پر امریکی صدر نے کہا کہ خطے میں کسی بھی ملک کو امن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے۔دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ پہلے امریکا نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر عمل درآمد کروائے جبکہ اسرائیل نے کسی بھی سیز فائز کے امکان کے بغیر امریکا اور دیگر ثالثییوں کا حماس کو یرغمالیوں کی رہائی سے انکار کرنے سے باز رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ہے جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان دوریاں کم ہوں گی۔
غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان مذاکرات کا دوسرا قاہرہ میں شروع ہو گا جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کی نئی تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے

Leave a Reply