نیند کی گولیوں سے بھی جلد سلانے والا جادوئی پھل، طبی ماہر کا بڑا انکشاف

ڈاکٹر مائیکل بروس نے ‘کیلے’ کو وہ جادوئی پھل قرار دیا جو جلد از جلد نیند لا سکتا ہے، ان  کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل کیلا کھانے سے نیند اچھی اور جلد آتی ہے۔ ڈاکٹر بروس نے واضح کیا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلا صبح کے وقت جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جب کہ اس کے برعکس اسے رات میں کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کیلے کو ‘قدرتی نیند آور گولی’ کا نام دیا کیوں کہ اس کے اندر میگنیشم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر بروس نے دیگر پھلوں کے کھانے کو بھی سراہا جو انسان کی اچھی نیند کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جس میں کیلے کے بعد کیوی کا نمبر ہے۔ کیوی دماغ میں سیروٹنن بڑھاتا ہے جو سکون آور ہارمون ہے اور نیند سے پہلے کچھ سستانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر مائیکل کے مطابق سونے سے قبل دہی یا اناناس کھانا بھی انتہائی مفید ہے۔
دوسری جانب ماہرین کے مطابق کیلا میگنیشم سے بھرپور ہوتا ہے اور میگنیشیم آرام اور نیند کے لیے ایک ضروری غذائی عنصر ہے۔ ایک اوسط حجم (126 گرام) کے کیلے کے اندر تقریبا 34 ملی گرام میگنیشم پایا جاتا ہے۔

Leave a Reply