غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہد اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، غزہ کا انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کے باعث غزہ کے شہری مغربی کنارے میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فورسز تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے یرغمالیوں کو چھڑوانے میں اب تک ناکام رہی ہیں، جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی ہی عوام کے شدید احتجاج کا سامنا ہے۔اطلاعات ہیں کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے اسرائیلی فوج پر حملے ہیں اور تازہ ترین حملے میں صیہونی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں گیواتی بریگیڈ کے ڈپٹی کمپنی کمانڈر اور خاتون سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے۔اسرائیل کی ڈیفنس فورس نے حملے میں 3 فوجیوں کے شدید زخمی اور دو کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجی عمارت میں چھپائے گئے بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہوئے
Related Posts
نور ولی کیلئے سپیشل رہائشی پرمٹ، پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان زمین کے استعمال کے مزید شواہد سامنے آگئے
- Admin
- September 1, 2024
- 0
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود افغانستان میں موجود ہیں، دہشتگرد نور ولی اور مزاحم کو افغانستان میں […]
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
- Admin
- September 14, 2024
- 0
چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا، میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں […]
شکیب الحسن کے بعد ایک اور بنگلہ دیشی سابق کپتان کیخلاف مقدمہ درج
- Admin
- September 11, 2024
- 0
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ مصطفیٰ المضاہد الرحمان نے ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں طالب علموں پر حملے کے الزام کا مقدمہ درج کرایا ہے […]