فوج ایف سی اور ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہئے، عمر ایوب

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہناچاہیے جب کہ سیاستدان کا کام ہے کہ وہ آئین کے مطابق سیاست کریں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان ن لیگ اور  پیپلز پارٹی خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے، ملک کو اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں، عمران خان سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے

Leave a Reply