کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سےمیرا رابطہ نہ ہوتا ہو، اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی سے رابطہ کاری اب بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی اور سے شکایت کرنےکی ضرورت نہیں، آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، ہم دودھ سے دھلے نہیں لیکن اچھے ہیں، جن مسائل کا آپ سامنا کررہے ہو وہ سب جانتے ہیں، مسائل کا حل نکالنےکی ذمہ داری ہماری ہے اور ہم اسے قبول کرتے ہیں، وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے شکایت نہ کریں۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ میں کیوں چاہونگا کہ میرے یا حکومت کے نام پر کوئی آپ کو تنگ کرے، میں اس صوبےاور ملک سے الیکشن لڑتا ہوں، میرے نمائندے جیتتے ہیں، میری صرف ایک خواہش ہےکہ مجھے اپنےلوگوں کو نوکریاں دینی ہیں اور میں حکومت کےذریعےاس کو پورا نہیں کرسکتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ فخر ہے ہم واحد صوبہ ہیں جو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے کامیاب پروجیکٹ چلارہے ہیں، میں چاہوں گاکہ اب اس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو مزید تیزکریں۔واضح رہے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں تاجر رہنما عتیق میر نے احسن اقبال سے درخواست کی تھی کہ کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں مگر بعد ازاں انہوں نے اس پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قرار دیا تھا
Related Posts
زلفی بخاری نے عمران خان کی جانب سے ٹرمپ کو الیکشن کی جیت پر مبارکباد پیش کر دی
- Admin
- November 6, 2024
- 0
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بالخصوص غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی امید ہے، دعا ہے کہ یہ […]
بشری بی بی کو راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے، بیرسٹر سیف کا الزام
- Admin
- October 1, 2024
- 0
بیرسٹرسیف نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سےجگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے […]
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر پرویز الہی کو نوٹس جاری
- Admin
- January 6, 2025
- 0
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس پر حمزہ شہباز کے نظرثانی کیس میں پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کیا۔دوران سماعت جسٹس […]