عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی افواج کی جانب سے سرحدی چوکیاں خالی کرنے پر اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند جنوب مغربی شام کے قنیطرہ میں داخل ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فوج سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے قنیطرہ کے بفر زون میں داخل ہوئی۔ دوسری جانب لبنانی فوج نے ضروری یونٹس اور بٹالین شام کے ساتھ سرحد پر بھیج دی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، باغیوں کو بشارالاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنےکی کوشش کریں گے، شامی باغی اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتےعراقی حکام کا کہنا ہے کہ 2000 شامی فوجیوں نے عراق میں پناہ لے لی ہے، دمشق پر قبضے سے پہلے باغیوں نے حمص شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، حمص کی فوجی جیل سے 3500 سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا۔بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے سے چند گھنٹوں قبل قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکیے اور روس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں شام کی موجودہ صورتِ حال کو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام امریکا کا دوست نہیں، امریکا کا شام کے تنازع سے کوئی لینا دینا بھی نہیں، امریکا کو اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے
Related Posts
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر پیش ہونے کا امکان
- Admin
- October 9, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف […]
انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت اور جی ڈی پر منفی اثرات، ارطوں روپے کا نقصان
- Admin
- December 1, 2024
- 0
چند روز قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سافٹ وئیر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا تھا […]
مریم نواز نے گورنر پنجاب پر مرضی کا وائس چانسلر تعینات کروانے کا الزام عائد کر دیا
- Admin
- September 26, 2024
- 0
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا […]