پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہوں، لاہور اور ملتان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، دونوں شہروں میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیسک اور اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، محکموں کو ادویات وافر کرنے کی ہدایت کی جب کہ شہری موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے سوا باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ بدھ تک ڈیٹا دیکھیں گے، اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکا ہے، پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اور اسموگ کی روک تھام کیلئے 10 سال کی پالیسی دے دی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کے مختلف محکمے اسموگ کی روک تھام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ آنے والے بھٹے مسمار کیے جارہے ہیں تاہم اسموگ پر قابو پانا ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے، اس پر قابو پانے کیلئے تین 3 ماہ کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ اسموگ کے باعث اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رہیں گے، کالجز اور یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز ہوں گی، ریسٹورینٹس کو شام4بجے تک کا وقت دیا ہے تاہم ریسٹورینٹس سے کھانا لے جانے کی اجازت رات 8 بجے تک ہوگی
Related Posts
نیتن یاہو کی غزہ سے ایک اسرائیلی مغوی کو واپس لانے پر 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
- Admin
- November 20, 2024
- 0
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو […]
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
- Admin
- October 26, 2024
- 0
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے […]
گذشتہ سال آئی پی پیز کو 979 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
- Admin
- September 12, 2024
- 0
پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 سے جون 2024 تک 33 آئی پی پیزکو کیپیسٹی […]