بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ و جموں کشمیر کے ابتدائی نتائج میں کانگریس کو اور ہریانہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح برتری حاصل ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہریانہ کی تمام 90 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جن میں بے جے پی 49 نشستیں لے کر سب سے آگے ہے اور اپوزیشن جماعت کانگریس 34 نشستوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جب کہ 7 نشستوں پر دیگر جماعتیں اور آزاد امیدواروں برتری لیے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی کل 90 سیٹوں پر مقابلہ تھا جن میں سے اب تک کے نتائج کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کو یہاں 52 نشستوں کے ساتھ اس وقت واضح اکثریت حاصل ہے جب کہ بی جے بی یہاں 27 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی 2 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ آزاد امیدوار بھی اس وقت 9 نشستوں پر آگے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ریاستوں میں کل نشستوں کی تعداد 90 اور کسی بھی جماعت یا مختلف اراکین کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کم از کم 46 نشستیں درکار ہوں گی۔ واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی بعد ریاستی انتخابات منعقد ہوئے ہیں