مقامی انگریزی اخبار کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی حکام نے خبردار کیا ہے اگرعمرہ اور حج کی آڑ میں آنے والے بھکاریوں پر قابو نہ پایا گیا تو اس کا پاکستانی عمرہ اور حج زائرین پر منفی اثر پڑ ے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لازمی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت خلیجی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔دوسری جانب پاکستانی وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عمرہ کا انتظام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کو ریگولیٹ کرنا اور انہیں قانونی نگرانی میں لانا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستانی بھکاری عمرہ ویزہ پر سعودیہ جاتے ہیں اور پھر وہاں بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں
Related Posts
کپتان محمد رضوان نے ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی پر لب کشائی کر دی
- Admin
- October 28, 2024
- 0
چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں سب 15 پلیئر کپتان ہیں، گروپ […]
فیصل واوڈا توہین عدالت کیس: عدالت نے تمام میڈیا چینلز کی غیر مشروط معافی مان لی
- Admin
- September 12, 2024
- 0
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی، 4 رکنی […]
عمران خان اور علی امین لانگ مارچ ، توڑ پھوڑ کیس میں بری
- Admin
- October 19, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی […]