پنجاب میں شدید اسموگ اور دھند کی وجہ سے ملتان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے ، حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ملتان کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسموگ اور انتظامی مسائل سے ملک بھر کی 34 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مسقط سے ملتان کی پرواز پی کے 172 کو حد نظر کم ہونے پر اسلام آباد جبکہ جدہ سے ملتان پہنچنے والی نجی ائیر کی پرواز پی ایف 723 کو لاہور اتارا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مسقط سے لاہور کی نجی ائیر کی پرواز پی ایف 733 کو سیالکوٹ اور دبئی سے لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا جبکہ حد نظر کم ہونے کی وجہ سے ملتان کراچی کی 2 ملکی پروازیں، غیر ملکی ائیر لائن کی جدہ ملتان کی 2 پروازیں اور ملتان ریاض کی 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دوحا ملتان کی غیر ملکی ائیر کی 2 پروازیں کیو آر 616، 617 جدہ ملتان اور دبئی کی 2 پروازیں پی اے 871 ایف زیڈ 325، 326 تاخیر کا شکار ہوئیں، مسقط، کراچی، دوحا سے لاہور کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ لاہور سے کوالالمپور، دبئی استنبول، جدہ کراچی، مدینہ اور العین سے اسلام آباد پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر ہوئی، جدہ اسلام آباد سے جدہ ریاض استنبول بحرین کی پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ شارجہ اور استنبول سے کراچی کی پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی اور کراچی سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز شیڈول سے 4 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو سکی۔
Related Posts
پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- Admin
- November 29, 2024
- 0
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے سفارتکاروں کا کام افغان حکومت […]
پاکستان نے پالیسیوں میں غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں، نمائندہ آئی ایم ایف
- Admin
- October 10, 2024
- 0
ایس ڈی پی آئی کے زیر انتظام تقریب سے خطاب میں ایشتر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ […]
حکومت پاکستان کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ
- Admin
- October 18, 2024
- 0
وزیراعطم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں […]