منظوری تو دور اسمبلی میں پیش کرنے کی جرات بھی نہیں ہو گی، علی امین کی آئینی ترمیم کی کھل کے مخالفت

پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی امین نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔
آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، آئینی ترمیم کی منظوری تو دور کی بات ہے انہیں اسے اسمبلی میں پیش کرنے کی جرات بھی نہیں ہوگی

Leave a Reply