علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے، جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہےانہوں نے مزید کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کر دیا تھا۔علیمہ خان نے کہا القادر کیس ہائیکورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، بشریٰ بی بی نے پچھلی سماعت پر بتایا تھا کہ وہ اگلی سماعت میں نہیں آئیں گی، بانی پی ٹی آئی ان کیسوں سے بری ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے عمران خان کہہ رہے ہیں کہ سب کیسز سے بری ہو کر نکلوں گا ، وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا ، انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو مقرر کیا ہے، انہوں نے وہی کہنا ہے جو عمران خان کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں ہے
Related Posts
ایف بی آر افسران نے ریونیو شارٹ فال کا ذمہ دار موجودہ انتظامیہ کو ٹھہرا دیا
- Admin
- December 2, 2024
- 0
ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناتجربہ کاری اور […]
نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے، ٹی ایل پی نے دھرنا دے دیا
- Admin
- July 13, 2024
- 0
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےکارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی […]
عمران خان اور بشری بی بی کو 342 کے بیان کیلئے طلب کر لیا گیا 190 ملین پاونڈز ریفرنس کیس میں آخری گواہ پر جرح مکمل
- Admin
- November 6, 2024
- 0
احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 3 ماہ اور 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل کرلی گئی جس کے […]