سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس پر حمزہ شہباز کے نظرثانی کیس میں پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کیا۔دوران سماعت جسٹس امین الدین نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس غیر مؤثر تو نہیں ہوگیا؟ اس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ کیس غیر مؤثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پرفریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ پرویز الٰہی کی طرف سے کون پیش ہوگا؟ وہ بھی کیس میں فریق ہیں۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ق) کے ووٹ نہ گننے کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا اور حمزہ شہباز کی جگہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی میں چیلنج کیا تھا
Related Posts
دنیا انٹرنیٹ کے حوالے سے ترقی میں مصروف جبکہ پاکستانی حکومت نت نئے تجربے کرنے میں لگ گئی، سوشل میڈیا ایپس چلانے میں دشواری
- Admin
- August 14, 2024
- 0
پاکستان میں انٹرنیٹ چل تو رہا ہے مگر اس کی اسپیڈ مسلسل کم ہے اور خصوصاً ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروسز خلل کا شکار ہیں۔آنلائن کام […]
برطانیہ میں فرسٹ کزنز سے شادی پر پابندی کی تیاری، بل آج پیش ہو گا
- Admin
- December 10, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالعوام میں پیش کیا جانے والا مجوزہ بل اگر منظور ہوا تو برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی […]
تین سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پئے اور اسرائیلی بمباری میں ٹانگیں گنوا بیٹھی، اسرائیلی بربریت جاری
- Admin
- December 23, 2024
- 0
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل […]