اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائےبعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔ بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی
Related Posts
اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کر سکا بلوچستان کی بات کروں تو بلیک آوٹ کر دیا جاتا ہے، قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں، اختر مینگل
- Admin
- September 3, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ میں آج اسمبلی سے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں، یہ بات میں نے […]
پاکستان ای گورننس انڈیکس پہلی بار بہترین کیٹگری میں آگیا
- Admin
- September 18, 2024
- 0
اقوام متحدہ ای گورننس سے متعلق ممالک کی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پہلی مرتبہ اعلیٰ […]
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے بد ترین تشدد سے زخمی اہلکار جاں بحق ہو گیا
- Admin
- October 6, 2024
- 0
پولیس کے مطابق حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمز اسپتال […]