عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔عمران خان، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا، بشریٰ بی بی نے 19 نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پُرتشدد احتجاج کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ لگائے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے کے احتجاج سے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے
Related Posts
عمران کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں، مولانا فضل الرحمان
- Admin
- November 14, 2024
- 0
لندن: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں اور بانی پی ٹی […]
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا
- Admin
- August 26, 2024
- 0
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ملتوی […]
پی ٹی آئی احتجاج میں نقص امن کا خدشہ، راولپنڈی میں داخلے کے تمام راستے بند
- Admin
- September 28, 2024
- 0
ایکسپریس وے فیض آباد کے مقام پر جزوی طور پر بند کر دیا گیا، فیض آباد میں ایکسپریس وے سے پیر ودھائی جانے والا راستہ […]