عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جب کہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ عرب میڈیا نے اپنی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی ریسکیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے جنگ سے متاثرہ لبنان کے لوگوں کے لیے 33 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ یورپی یونین اس سے قبل بھی لبنان کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے
Related Posts
تیاری پوری ہے اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بھگتے گا، ایران کی وارننگ
- Admin
- October 14, 2024
- 0
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے […]
تحریک انصاف نے پریکٹس پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- Admin
- September 26, 2024
- 0
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی […]
پی ٹی آئی کا رویہ ناقابل برداشت ہے،رانا ثنا اللہ
- Admin
- October 2, 2024
- 0
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے اس لیے […]