بنگلادیشی میڈیا کی خبر کے مطابق طلبہ اور انصار فورس میں تصادم اتوار کی رات 9 بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد فوج کے جوانوں نے حالات پر قابو پایا۔ رپورٹ کے مطابق تصادم اس وقت شروع ہوا جب ڈھاکا میں انصار فورس کے جوان سیکرٹریٹ کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کرکے بیٹھے ہوئے تھے اور ایسے میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ڈنڈے ہاتھوں میں لیے مارچ کرتے ہوئے وہاں پہنچے جس کے بعد دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ایک طالبعلم نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کر رہے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ انصار فورس نے کچھ مشیروں اور حکومتی عہدیداروں کو سیکرٹریٹ میں محدود کر رکھا ہے جس کےبعد طلبہ نے سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت نے انصار فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 9 سینئر ممبران کا تبادلہ کر دیا
Related Posts
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 بچوں کا نام نصر اللہ رکھ دیا گیا
- Admin
- October 3, 2024
- 0
حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں […]
نیرج چوپڑا کی والدہ کا ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر نریندر مودی متاثر ہو گئے
- Admin
- August 11, 2024
- 0
نریندر مودی نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو فون پر مبارکباد دی اور مستقبل میں اُن کےلیے نیک خواہشات […]
اسرائیل نے یو این سیکرٹری جنرل کو دہشتگردوں کا حمایتی قرار دیدیا، ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد
- Admin
- October 2, 2024
- 0
اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرس کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے […]