حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران زرقا شاہد نے انکشاف کیا تھا کہ بھائی شان شاہد نے انہیں جوانی میں شوبز میں آنے اور ماڈلنگ کی اجازت نہیں دی تھی کیوں وہ ان سب کے خلاف تھے۔تاہم اب زرقا شاہد نے فلم ’ للکارہ سنگھ ان لاہور ‘ سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے، 20 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم میں زرقا نے اپنے بیٹے عیسیٰ کو کاسٹ کیا ہے جب کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ کے بجائے غیر ملکی اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ دوران انٹرویو غیر ملکی ہیروئن کاسٹ کرنے سے متعلق زرقا شاہد کا کہنا تھا کہ ’ ہم نے اپنی فلم کیلئے غیر ملکی ہیروئن کو اس لیے کاسٹ کیا کیوں کہ ہمارے ملک کی ہیروئنز میں ٹیلنٹ ہی نہیں، اداکارہ صائمہ کے علاوہ پاکستانی ہیروئنز میں کوئی ٹیلنٹ نہیں، جب ہیروئنز میں ٹیلنٹ نہ ہو تو ان کے نخرے بڑھ جاتے ہیں اور Attitude آجاتا ہے۔زرقا شاہد نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں اگر کسی ٹک ٹاکر کو بھی فلم کی آفر دی جائے تو اس کا جواب ہوتا ہے میرے مینیجر سے بات کرلیں اور پھر جب مینیجر سے بات کی جائے تو وہ 10 دن کا وقت دے دیتا ہے، ہماری اداکاراؤں کو یہی نہیں پتا کہ پیسے لینے کیسے ہی، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنی فلم کیلئے غیر ملکی اداکارہ کو کاسٹ جس نے نہ صرف بہترین رویہ اپنایا بلکہ ہماری اداکاراؤں کی بہ نسبت معاوضہ بھی کم لیا ‘ ۔زرقا شاہد نے پاکستانی ہیروئنز کیلئے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ پاکستانی اداکاراؤں کا نہ کوئی نام ہے، ان کے پاس نہ کوئی کام ہے اور اگر انہیں کوئی کام مل جائے تو پھر ان کا Attitude دیکھنے والا ہوتا ہے ‘ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ’یہی کہوں گی کہ پاکستانی اداکاراؤں کو کام کرنے کا شوق نہیں ہے، ہم نے اپنی فلم کیلئے کئی اداکاروں کو سرچ کیا اور پھر ان اداکاراؤں کے نخروں سے تنگ آکر باہر سے اداکارہ کاسٹ کی