دی فیصل آباد گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر دی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے صوبہ پنجاب اور خیر پختونخواہ میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کی کال دی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ حکومت ایکسل لوڈ کا غیر منصفانہ فیصلہ واپس لے۔دس ویلر گاڑی کا کم از کم وزن 35 ٹن ہوناچاہئے۔پیٹرولنگ پولیس شاہراؤں پر تحفظ کی بجائے ناجائز چالان اور بد تمیزی کیساتھ جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ پولیس سے چالان بک واپس لی جائے اور پیٹرولنگ تک محدود کیا جائے۔
رات گیارہ بجے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے چالان اور 279 کی ایف آئی آرز بند کی جائیں۔غریب ڈرائیورز کیلئے بھاری لائسنس فیس ادائیگی مشکل ہے فیسوں میں کمی کی جائے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی