محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔محمد عامر نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
Related Posts
صیہونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پر سزا ہو گی، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں بل منظور
- Admin
- November 7, 2024
- 0
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا جس کی […]
فیصل آباد: بیوی اور سسر کے قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم
- Admin
- October 4, 2024
- 0
فیصل آبادکے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں آج دوہرے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے […]
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
- Admin
- October 19, 2024
- 0
بانی پی ٹی آئی کے وکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات چیت، وکلاء سے ملاقات […]